ایران نے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں موجود اپنے سفارتخانے کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیاتو یمن کی وزارت خارجہ نے اس حملے کی تردید کردی تاہم اب عرب میڈیا بھی میدان میں آگیا اور سفارتخانے کی ایک ممکنہ حالیہ تصویر سامنے لے آیا جس میں سفارتخانہ بالکل محفوظ اور اصل حالت میں ہے ۔
العربیہ کے مطابق زیرنظر تصویرسفارتخانے کی حالیہ تصویر ہے جو ایرانی دعوے کی تردید
کرتی ہے اور سفارتخانے کو بالکل محفوظ اور سلامت دیکھاجاسکتاہے۔ قبل ازیںایرانی حکومت نے دعویٰ کیاتھاکہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں جاری آپریشن کے دوران اتحادی طیاروں نے بدھ کو صنعاء میں ایرانی سفارت خانے پر بھی بمباری کی ہے جس میں سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
ایران کی جانب سے حملے کادعویٰ کیے جانے پر سعودی عرب نے تردید کردی جبکہ یمن کی وزارت خارجہ کو بھی حملے سے متعلق دعوے کی تردید کرنا پڑی ۔